ڈیلی میل نے ڈیڑھ سال حیلوں بہانوں سے کیس کو تاخیر کا شکار کیا: مریم اورنگزیب

Nov 11, 2022 | 19:35:PM

(24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ  ڈیلی میل نے ڈیڑھ سال حیلوں بہانوں سے کیس کو تاخیر کا شکار کیا،ہم اپنے کیس کو بیان کرنے کا مقدمہ (میننگ ہئیرنگ) جیت چکے ہیں ،ان درخواستوں پر مقدمے کی لاگت ادا کی جا رہی ہے  ۔

 مریم اورنگزیب کا  اپنےبیان میں کہنا تھا کہ ڈیلی میل کے شہباز شریف پر عائد کردہ الزامات کی سماعت کیلئے جج نے آئندہ ماہ 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے،ان الزامات پر تفصیلی جواب 13 دسمبر 2022 تک جمع کرانا ہے ،شہباز شریف کی جانب سے مقدمے میں مختصر جواب پہلے ہی جمع کرایا جا چکا ہے،ہتک عزت کے مقدمے کا ٹرائل دسمبر 2023 میں ہوگا ،ڈیلی میل عدالت میں اپنے الزامات کو تاحال ثابت نہیں کرسکی، اب اسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں