امریکی سفیر کا اپٹما آفس کا دورہ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپٹما آفس کا دورہ کیا اور گروپ لیڈر اپٹما گوہر اعجاز، چیرمین حامد زمان ،سینئر وائس چیرمین کامران ارشد سے ملاقات کی ۔
ذرائع کے مطابق اہم شخصیات کرس ریٹیگرس، اکنامک کونسلر مسٹر کیون چنگ بھی سفیر کے ہمراہ تھے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ مستقبل میں پاکستان کیساتھ بہت سے شعبوں میں تعاون بڑھائے گا جن میں تجارت ،سرمایہ کاری،کلائمنٹ چینج،انرجی، تعلیم کا شعبہ ترجیح ہوگا ۔ تاہم کاٹن اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری بڑھے گی۔
ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ پاکستان امریکی لبرل اکانومی پالیسی سے فائدہ اٹھا کر ایکسپورٹ بڑھائے اور ٹیکسٹائل چین کے خام مال کی خریداری کیلئے امریکی خریدار آفس کھولنے کی امید ہے تاہم پاکستان ٹیکسیشن بہتر بنائے، پالیسی کے عدم تسلسل ،قانونی رکاوٹیں دور کرے۔سیکرٹری جنرل اپٹما رضا باقر ،شاہد ستار اور دیگر سینئر ممبران بھی ملاقات میں موجود تھے۔