( محمد عمران) حسن ابدال گوردوارہ پنجہ صاحب میں بابا گرونانک کے جنم دن کی 3 روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔ تقریبات میں شرکت کے لیئے بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتری واپس روانہ ہونے لگے۔
اٹک کی تحصیل حسن ابدال کے گوردوارہ پنجہ صاحب میں گزشتہ تین روز سے جاری سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 553 ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ تقریبات میں دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری شرکت کے لیئے گوردوارہ پنجہ صاحب میں آئے۔جبکہ پڑوسی ملک بھارت سے بھی 2409 سکھ یاتری خصوصی ٹرینوں کے ذریعے حسن ابدال پہنچے۔سکھ یاتریوں کی سیکورٹی کے لیئے اٹک پولیس نے فول پروف انتظامات کیے۔اور سکھ یاتریوں کی حفاظت کے لیئے گوردوارہ اور اس کے گردونواح کے علاقہ کو سیل کر دیا گیا تھا۔جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سکھ یاتریوں کے قیام و طعام کا اعلی بندوبست دیکھنے میں آیا۔اور انہیں ہر ممکن سہولیات مہیاکی گئیں۔بھارت سے آئے سکھ یاتری پاکستان کے انتظامات اور سیکورٹی دینے پر بہت خوش تھے واپس جانے سے 24 نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انڈیا میں کہا گیا کہ پاکستان کے حالات بہت خراب ہیں مت جائیں۔ مگر ہم نے یہاں آکر دیکھا کہ ایسی کوئی بات نہیں بلکہ پاکستانیوں نے بہت اچھے انتظامات کیئے ہیں اور ہمارا دل کر رہا ہے کہ بار بار آئیں۔
تقریبات میں سکھ یاتریوں نے اپنی مذہبی رسومات اکھنڈ پاتھ اور بھوگ کی رسم بھی ادا کیں اور پھر آج بذریعہ اسپیشل ٹرین گوردوارہ ڈیرہ صاحب کو واپس روانہ ہو گے۔
بابا گرونانک کے جنم دن کی 3 روزہ تقریبات اختتام پذیر
Nov 11, 2022 | 19:57:PM