سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کا وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن معطل

Nov 11, 2022 | 20:25:PM
سی سی پی او لاہور، غلام محمود ڈوگر، معطلی، وفاقی حکومت، نوٹیفکیشن معطلی،
کیپشن: سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کا وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل سروس ٹریبیونل نے سی سی پی او لاہور کی معطلی کے خلاف تحریری فیصلہ جاری کردیا،عاصم اکرم اور مشتاق جدون پر مشتمل ٹریبیونل نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
تحریری فیصلے میں کہاگیاہے کہ سی سی پی او رلاہور کی تبادلے سے متعلق 5 نومبر کا نوٹیفکیشن معطل کیا جاتا ہے ،فیصلے میں مزید کہاگیاہے کہ وفاقی حکومت نے قوانین کے برعکس سی سی پی او لاہور کو معطل کیا ،سی سی پی او لاہور کی معطلی سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بھی برعکس ہے ،فیڈرل سروس ٹریبیونل نے کہاکہ سی سی پی او رلاہور غلام محمود ڈوگرکی اپیل منظور کی جاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کو فیصلہ بنانے کیلئے قوانین میں تبدیلی کردی