(ویب ڈیسک) پی ایس ایل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی کنگز کو خیر آباد کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز چھوڑ دی ہے۔ بابراعظم اب پی ایس ایل کے نئے سیزن میں کراچی کنگز کے بجائے پشاور زلمی کی طرف سے میدان میں اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھانے کےلیے اتریں گے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ء کے سلسلے میں آسٹریلیا میں موجود پاکستانی ٹیم کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل کے نئے سیزن میں کراچی کنگز سے کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق پشاور زلمی نے ٹریڈ کے ذریعے بابراعظم کی جگہ شعیب ملک کو کراچی کنگز کو دے دیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اس حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں۔