گورنرسندھ کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاوس میں ملاقات ہوئی۔
گورنر سندھ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی خیریت معلوم کی ،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبہ کو درپیش مسائل، سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات اور شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے گورنر سندھ کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔