ٹونٹی فور نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں سابق کرکٹرز نے ڈسپلن کو بہتر کرنے پر زور دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ٹونٹی فور نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ہنگامہ میں سابق کرکٹرز نے ڈسپلن کو بہتر کرنے پر زور دیا۔
سابق ٹیسٹ کرکڑسلیم ملک کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ڈسپلن کا بہت دھیان رکھا جاتا تھا مگر اب میڈیا ور سوشل میڈیا کے اثرات نے کرکٹ کو نا صرف بہت ذیادہ کمرشلائز کر دیا ہے بلکہ کھلا ڑیوں کی تربیت میں بھی مداخلت شروع ہوگئی ہے کیونکہ اگر کسی کھلاڑی کے خلاف کوئی ڈسپلنری ایکشن لیا جاتا ہے تو میڈیا اور سوشل میڈیا پر شور مچ جاتا ہے اور جوکھلاڑی اور کوچ کے مابین ایک خیلج کا باعث بن جاتا ہے۔
سابق فاست باولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ ہمارے کوچ ہمیں بڑی سکتی سے سمجھاتے تھے اور ہم پر ان کا رعب ہوتا تھا اسی وجہ سے ہم ان کی باتوں پر عمل کرتے تھے اور آج ہم جو بھی ہیں اپنے استادون کی وجہ سے ہیں۔
سابق فاسٹ بالر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ہمارے سینئرز کا ہم بڑا احترام کرتے تھے اوراکثرجگہوں پر وہ غلط بھی ہوتے تھے مگر ہم میں ان کی نفی کرنے کی جرات نہیں ہوتی تھی ۔ انھوں نے کہا کہ سیکھنے کا عمل ادب واحترام سے شروع ہوتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ ایک پروسس کے بعد کھلاڑی کا کھیل پختہ ہو جاتا ہے۔ ہم نے اپنے سینئرز کی عزت کی اور ان سے سیکھا اور اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوئے۔