اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسرائیل اور حماس کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں فریقین نے اسرائیل کے زیر حراست فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کے لیے حماس کے زیر حراست 100 قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ انسانی بنیادوں پر طے پانے والے اس معاہدے کے حوالے سے کئی ہفتوں سے بات چیت ہو رہی تھی، حماس کی قید میں 241 سے زائد اسرائیلی موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی شہید
واضح رہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے قطر کی جانب سے کوششیں جاری رہی تھیں جبکہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور حماس کے مابین معاہدہ انسانی بنیادوں پر طے پایا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق حماس کے زیر حراست 241 اسرائیلی موجود ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں حماس نے 4 یرغمالیوں کو رہا کیا تھا۔