پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(افضل بلال) پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت میں جاری ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر پائے گی یا نہیں؟ آج فیصلہ ہو جائے گا۔
بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ میں کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں، دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے کے ختم ہونے میں بس چند دن باقی ہیں، ورلڈ کے سیمی فائنل میں کون کونسی 4 ٹیمیں شامل ہوں گی اس بات کا فیصلہ آج ہو جائے گا، میزبان بھارت سمیت آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر چکی ہیں بس اب چوتھی اور آخری ٹیم کا انتظار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سیمی فائنل تک کیسے پہنچ سکتا ہے؟ محمد عامر نے بتا دیا
سیمی فائنل کے لئے چوتھی ٹیم کا انتظار بھی آج ختم ہو جائے گا، پاکستان اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیمیں آج ایڈن گارڈن سٹیڈیم کلکتہ میں آمنے سامنے ہوں گی، دفاعی چیمپئن انگلینڈ پہلے ہی میگا ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے جبکہ پاکستان کی کے پاس آج آخری موقع ہے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کا۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بڑے مارجن سے انگلینڈ کے خلاف جیتنا ہوگا، سیمی فائنل میں پہنچنے کےلئے پاکستان کو 287 رنز کے مارجن سے کامیابی حاصل کرنی ہوگی، پاکستان اگر پہلے بیٹنگ کرکے 300 رنز بنائے تو انگلینڈ کو 13 پر آوٗٹ کرنا ہوگا، اگر انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرے اور تصور کیا جائے کہ انگلینڈ نے 150 رنز بنائے تو پاکستان کو یہ ہدف 3.4 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا، اگر پاکستان انگلینڈ کو بڑے مارجن سے شکست نہ دے سکا تو نیوزی لینڈ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر جائے گی۔