(24 نیوز) ریاست مخالف تقاریر کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ن لیگی رہنماؤں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست اور ضمانتی مچلکے مسترد کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنماؤں کیخلاف ریاست مخالف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کی،دوران سماعت ملزموں کے وکیل کی جانب سے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا، عدالت نے ملزموں کے ضمانتی مچلکے بھی مسترد کر دیئے۔
بعدازاں عدالت نے شریک ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔