نگران وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا اعظم خان انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد) خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلی اعظم خان انتقال کرگئے۔
خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان گزشتہ شب پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کو معدے میں شدید انفیکشن ہوا، وہ ریٹائرڈ بیوروکریٹ تھے، اعظم خان وفاقی سیکرٹری وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل، وفاقی سیکریٹری مذہبی امور رہے۔
انہوں نے ابتدائی تعلیم چار سدہ سے حاصل کی،پشاور یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کی، لندن سے باریٹ لا کی ڈگری حاصل کی، اکتوبر 2007ء سے اپریل 2008ء تک خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ رہے، ستمبر 1990سے جولائی 1993 تک چیف سیکرٹری کے پی کے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: چند گھنٹوں میں سینکڑوں زلزلے کے جھٹکے، ہر طرف خوف پھیل گیا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اعظم خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے اعظم خان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اعظم خان کے ساتھ ملاقاتوں میں اُنہیں ایک شریف النفس انسان پایا، انہوں نے صدر مملکت کا اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی ، صبر جمیل اور مرحوم کی مغفرت ، بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی۔
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے نگران وزیراعلی خیبرپختونخواکے اعظم خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے اعظم خان مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعلی خیبرپختونخوااعظم خان کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے، اعظم خان مرحوم کی وطن اور خیبرپختونخوا کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالی غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے(آمین)۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقرنے بھی نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔