جناح ہاؤس حملہ کیس، ملزموں کی درخواست ضمانت پر پولیس کو ریکارڈ پیش کرنیکا آخری موقع

Nov 11, 2023 | 11:50:AM

(24 نیوز) جناح ہاؤس حملہ کیس میں 129 ملزموں کی درخواست ضمانت پر پولیس آج بھی عدالت میں ریکارڈ پیش نہ کر سکی۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد 129 ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

دوران سماعت پولیس کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ آج بھی عدالت میں پیش نہ کیا گیا جس پر عدالت نے پولیس کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دیدیا،جناح ہاؤس حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے درج کر رکھا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب مشکل میں پھنس گئے،عدالت سے بڑی خبر آ گئی

مزیدخبریں