انڈونیشیا میں 6.2 شدت کا زلزلہ

Nov 11, 2023 | 13:00:PM

(ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے صوبے مالوکو میں 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا لیکن سونامی کا الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔

چین کے خبر رساں ادارے کے مطابق موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ انڈونیشیا کے صوبے مالوکو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: چند گھنٹوں میں سینکڑوں زلزلے کے جھٹکے، ہر طرف خوف پھیل گیا

زلزے کا مرکز ضلع مالوکو تینگارا بارات سے 249 کلو میٹر شمال مغرب میں 10 کلو میٹر سمندر کی تہہ میں تھا، زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزیدخبریں