اے این ایف کی کارروائیاں، 115 کلو منشیات برآمد،5 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشادقریشی) راولپنڈی میں اے این ایف نے 6 کارروائیوں کے دوران 115 کلو گرام منشیات برآمد جبکہ 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی (جاپانی) کے ٹرالی بیگ سے 4 کلو 260 گرام آئس برآمد ہوئی،ملزم بنگلادیش کیلئے روانہ ہو رہا تھا،بحریہ ٹاؤن کراچی میں باجوڑ کے رہائشی ملزم سے 3 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی، چاغی میں کارروائی کے دوران گاڑی سے 100 کلو افیون برآمد، سبی روڈ کوئٹہ کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 5 کلو ہیروئن برآمد ہوئی، دورانِ کاروائی نصیر آباد کا رہائشی ملزم گرفتار کیا گیا۔
حیات آباد پشاور میں دورانِ کاروائی خیبر کے رہائشی ملزم سے 2 کلو ہیروئن برآمد ہوئی جس پر ملزم نے منشیات باڑہ سے پنجاب اسمگل کرنے کا اعتراف بھی کیا، باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ شارجہ جانے والا مسافر گرفتار، بنوں کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 3 عدد کیپسولز برآمد ہوئی، 1 عدد کیپسول سے چرس جبکہ 2 کیپسولز سے ایکسٹیسی گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔