(جمال الدین جمالی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں کی بحالی کیلئے درخواست پر سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ اور جلاو گھیراؤ سمیت 6 مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران عدالت نے شاہ محمود قریشی کے وکلاء سے دلائل طلب کر لیئے ،وکلاء نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں کی بحالی کیلیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
وکلاء نے استدعا کی کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے باعث ان کی عبوری ضمانت مسترد ہوئی،شاہ محمود قریشی مرضی سے غیر حاضر نہیں ہوئے درخواستوں کو عدم پیروی پر خارج کیا گیا عبوری ضمانت کی درخواستوں کو بحال کیا جائے۔
وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نےشاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی بحالی کی درخواست پر سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:آنکھ کا کارنیا ٹرانسپلانٹ ، 5 مریضوں کی بینائی بحال
خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی کو پولیس نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ سمیت چھ مقدمات میں نامزد کر رکھ ہے،شاہ محمود قریشی پر ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن آفس کو جلانے کا بھی الزام ہے اور نیشل پارک گلبرگ کے سامنے کینٹینر جلانے کا بھی الزام ہے۔