نگران وزیر اعلی خیبرپختونخوا اعظم خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اعظم خان کی نمازِ جنازہ چارسدہ میں ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں نمازہ جنازہ میں سیاسی،سماجی،حکومتی شحصیات اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی ، جبکہ اہل علاقہ بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے،نمازہ جنازہ کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،نگران وزیر اعلی کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور،جے یو آئی کے عطا الحق درویشں ،آئی جی ایف سی معظم جاہ انصاری نے بھی شرکت کی،جبکہ نگران صوبائی کابینہ کے اراکین بھی نمازہ جنازہ میں شریک ہوئے۔
علاوہ ازیں نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمد اعظم خان کے انتقال پر صوبے بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے،سرکاری اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں 11 سے 13 نومبر تک سوگ منایا جائے گا،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:جلاو گھیراؤ کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت 21 نومبر تک ملتوی
واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اعظم خان کو ڈائریا کی شکایت پر طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث گزشتہ شب پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لایا گیا تھا جہاں آج صبح ان کا انتقال ہو گیا تھا۔