(راؤ دلشاد)پاکستان مسلم لیگ(ن) نے پارٹی کے انتخابی منشور2024 کی تیاری کے لئے 30 ذیلی کمیٹیاں قائم کردیں، جو 20 نومبر تک اپنی تجاویز مرتب کرکے مرکزی کمیٹی کو ارسال کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور کی تیاری کیلئے تیس ذیلی کمیٹیاں قائم کر دیں، جن میں مختلف شعبوں میں مہارت اور دلچسپی رکھنے والے ارکان شامل ہیں۔ منشورکمیٹی کی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے تمام ارکان کو ان کی متعلقہ ذیلی کمیٹیوں کے بارے میں باضابطہ اطلاع دے دی ہے۔یہ فیصلہ منشور کمیٹی کے ہفتہ کے روز ہونے والے مختصر مشاورتی اجلاس میں کیاگیا، اجلاس کی صدارت منشور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کی، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ مختلف شعبوں کے حوالے سے تیس (30)ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
منشورکمیٹی کی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے تمام ارکان کو ان کی متعلقہ ذیلی کمیٹیوں کے بارے میں باضابطہ اطلاع دے دی ہے،منشور کمیٹی میں نامزد ہونا اعزازکے ساتھ ساتھ بہت بڑی ذمہ داری بھی ہے۔
تمام ارکان اپنی صلاحیتوں کو کام میں لاتے ہوئے ایسی ٹھوس اور قابلِ عمل تجاویز پیش کریں گے ،جنہیں منشور میں شامل کیا جا سکے، تجاویز 20نومبر2023 تک مرتب کر لی جانی چاہئیں۔
ذیلی کمیٹیوں کے سربراہوں کو اختیار دیا ہے کہ وہ اپنے مخصوص شعبے کے حوالے سے بیرونی ماہرین سے بھی مشاورت کر سکتے ہیں،مخصوص کمیٹی کے علاوہ بھی کوئی تجویز دینا چاہیں یا کسی دوسری کمیٹی کی مدد کرنا چاہیں تو ایسا کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی