قومی و صوبائی اسمبلی کے 5 سابق ارکان کا( ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان

Nov 11, 2023 | 19:38:PM

This browser does not support the video element.

 (راؤدلشاد)قومی و صوبائی اسمبلی کے پانچ سابق ارکان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں  سابق ایم این اے سردار منصب ڈوگر، فاروق رضا مانیکا اور جھنگ سے گدی نشین نظام الدین سیالوی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے، سابق ایم پی اے آصف عباس اور میاں ماجد نواز نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

 ملاقات میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، شیخ فیاض الدین، عطا اللہ تارڑ، رانا ارادت حسین اور احمد رضا مانیکا بھی موجود تھے، ملاقات میں آصف سعید منہیس، سعود مجید اورعظمیٰ بخاری بھی شریک ہوئیں، شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو مبارکباد پیش کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر آپ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں، آپ کے آنے سے مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کا سفر مزید تیز ہوگا، مسلم لیگ (ن) ایک گھر کی طرح ہے جس میں سب کا احترام کرتے ہیں، الحمدللہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات میں عوام نے کامیاب کیا تو انشاء اللہ عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے، پاکستان کی معاشی خود انحصاری اور مسلم لیگ (ن) کی انتخابی کامیابی لازم و ملزوم ہیں، قائد نوازشریف کا ہر دور تعمیر و ترقی اور عوامی خوش حالی کا دور رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن نے منشور کی تیاری کیلئے30 ذیلی کمیٹیاں قائم کردیں

مسلم لیگ ن کے صدر نے مزید کہا کہ ن لیگ میں شمولیت کرنے والوں نے قائد نوازشریف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، پارٹی میں شامل ہونے والے ارکان نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی روایت رہی ہے، نوازشریف کی قیادت میں عوام اور ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزیدخبریں