اسرائیل نے غزہ کو جہنم بنا دیا ،فوری سیز فائر کیا جائے ، نگران وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کو جہنم بنا دیا ہے ،غزہ کا غیر مشروط اور فوری سیز فائر کیا جائے ۔
ریاض میں اوآئی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑنے کہاکہ غزہ میں ہسپتالوں اور سکولوں پر بمباری کی جاری ہے ،عالمی قانون بے گناہ شہریوں کے قتل عام سے روکتا ہے ،غزہ میں فلسطینیوںکی نسل کشی جاری ہے ،سلامتی کونسل پر غزہ میں قتل عام رکوانے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔
نگران وزیراعظم نے کہاکہ یو این سیکرٹری جنرل سے غزہ میں امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرتا ہوں ،غزہ کی صورتحال کے حوالے سے جلد مذاکرات شروع ہونے چاہئیں، غزہ میں فوری خوراک اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ان کاکہناتھا کہ اسرائیل ایک جارح اور قابض ملک ہے ، علیحدہ فلسطینی ریاست کا قیام ہی مسئلے کا حل ہے ،غزہ میں امدادفراہم کرنے سے متعلق مصر کی کوشش کو سراہتے ہیں ۔
انوارالحق کاکڑ کا مزید کہناتھا کہ اسرائیل تمام غیر قانونی آباد کاری روکے ،اسرئیل کے جنگی جرائم کو عالمی عدالت انصاف لے جانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: علیزے سحر رشتہ ازدواج میں منسلک ،پھر ایسی حرکت کردی کہ سوشل میڈیا صارفین نے اندراج مقدمہ کا مطالبہ کردیا