ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کا سفر ختم ہوا، واپسی کا شیڈول جاری

Nov 11, 2023 | 21:44:PM

(24 نیوز)آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا سفر تمام ہوگیا، قومی کرکٹرز اور آفیشلز کی وطن واپسی کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز کولکتہ سے 2 مختلف پروازوں سے براستہ دوبئی وطن واپس پہنچیں گے،کھلاڑی 13نومبر کو سیالکوٹ،اسلام آباد اور لاہور پہنچیں گے،11 کھلاڑی کل صبح کولکتہ سے وطن واپس آئیں گے،باقی اسکواڈ ممبر کل رات سوا آٹھ بجے کولکتہ سے ہی واپس پاکستان آئیں گے۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی 13 نومبر کو اپنے شہر روانہ ہوں گے،کے پی کے، اسلام آباد اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے اسکواڈ ممبر کی بھی روانگی 13 نومبر کو ہو گی جبکہ لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اور ٹیم منیجمنٹ ارکان 13 نومبر کو ہی دو الگ پروازوں میں پہنچیں گے۔

 فاسٹ باؤلر حسن علی بھارت میں قیام کریں گےاور 22نومبر کو وطن لوٹیں گے، اس کے علاوہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر 13 سے 16 نومبر تک دبئی میں قیام کریں گے جس کے بعد  16نومبر کو لاہور آئیں گے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو 9 لیگ میچز میں سے پانچ میں شکست اور چار میں کامیابی ملی، پاکستان نے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن کے ساتھ ٹورنامنٹ کا اختتام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بابراعظم نے بڑا اعتراف کرلیا




مزیدخبریں