گورنر پنجاب نے سموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا

Nov 11, 2024 | 10:02:AM
گورنر پنجاب نے سموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے سموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر حکومت پنجاب سے سموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سموگ آؤٹ آف کنٹرول ہو گئی ہے، لوگوں کی بڑی تعداد بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ رہی ہے، پنجاب میں سموگ ایمرجنسی نافز کی جائے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے سموگ کی روک تھام کے لیے تمام اقدامات ناکام رہے ہیں، ظاہری نمود و نمائش کی بجائے مستقل بنیادوں پر کام کرنا ضروری ہے، سکول ، کالجز اور تفریحی مقامات ، پارکس بند کرنے کے بھی  مثبت نتائج نہ مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا حملہ، اسرائیلی وزیر اعظم کا دفتر تہہ خانے میں منتقل

خیال رہے کہ مارکیٹوں کو رات 8 بجے بند کرنے کو تاجر تسلیم نہیں کررہے، لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلا ع میں آلودگی کم ہونے کے بجائے بڑھتی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں گورنر پنجاب  سے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ملاقات کی ، ترجمان کے مطابق ملاقات میں پنجاب کو درپیش تعلیمی چیلنجز اور ممکنہ تدابیر پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔