خیبر پختونخوا کے پرائمری سکولوں میں 4 روز بعد تدریسی عمل بحال

Nov 11, 2024 | 10:08:AM
خیبر پختونخوا کے پرائمری سکولوں میں 4 روز بعد تدریسی عمل بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبر پختونخوا کے پرائمری سکولوں میں تدریسی عمل بحال ہو گیا ہے ، تدریسی عمل کی بحالی پر طلباء اور والدین نے خوشی کا اظہار کیا۔

پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اپ گریڈیشن کے مطالبے پر عملدرآمد کیلئے حکومت نے ایک ماہ کا وقت مانگا ہے یہ اقدام اس بات کا اشارہ ہے کہ اساتذہ کے حقوق اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

اس سے قبل مشیرخزانہ کے پی کے مزمل اسلم نے کہا تھا کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی ہو گی ، اساتذہ احتجاج ضرور کریں لیکن سکولوں میں کلاسز لینے کے بعد کریں۔

خیال رہے ٹیچرز ایسوسی ایشن کی کال پر صوبے بھر کے سکولوں میں 4 روز تک تدریسی عمل معطل رہا۔