مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی

Nov 11, 2024 | 11:40:AM
مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، گوشت 497 روپے کلو ہو گیا۔

لاہور میں مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں 36 روپے کی کمی ہو گئی، سرکاری نرخنامے میں گوشت کے نرخ 497 روپے کلو مقرر کئے گئے ہیں،زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 25 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 329روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 343روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی درجن انڈے 331 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔

لاہور میں آلو کی قیمت زیادہ سے زیادہ 85 روپے کلو جبکہ کم سے کم 80 روپے کلو ہے، اول درجہ پیاز کی قیمت زیادہ سے زیادہ 150 روپے کلو جبکہ کم سے کم 140 روپے فی کلوگرام ہے۔

اول درجہ ٹماٹر کی قیمت زیادہ سے زیادہ 150 روپے اور کم سے کم 140 روپے ہے، دیسی لہسن 420 روپے، لہسن ہارنی 450روپے اور لہسن چائنہ کی قیمت 650 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ادرک تھائی لینڈ 725 روپے کلو،ادرک چائنہ کی قیمت 725 روپے کلو، میتھی کی قیمت زیادہ سے زیادہ قیمت 50، کم سے کم 47 روپے ہے، بینگن کی قیمت زیادہ سے زیادہ 50 روپے کلو جبکہ کم سے کم 47 روپے کلو ہے۔

شملہ مرچ کی قیمت زیادہ سے زیادہ 280 روپے کلو جبکہ کم سے کم 270 روپے کلو ہے، بھنڈی کی قیمت زیادہ سے زیادہ 95 روپے ہے، کم سے کم 90 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، مٹر کی قیمت زیادہ سے زیادہ 180روپے جبکہ کم سے کم 175 روپے ہے،کریلا کی زیادہ سے زیادہ قیمت 100 روپے کلو اور کم سے کم 95 روپے کلو ہے۔

اس کے علاوہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی کلو بڑا اضافہ کر لیا گیا ہے، مارکیٹ ذرائع کے مطابق درجہ اول کا گھی اور آئل 54 روپے ، درجہ دوم اور سوم کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں 60 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

 پرچون سطح پر درجہ اول آئل اور گھی کی قیمت  505 روپے سے 559 روپے، درجہ دوم 440 روپے سے 500 روپے تک پہنچ گئی جبکہ مختلف مقامات پر پرچون میں 525 سے 530 روپے فروخت جاری ہے۔

درجہ دوم 452 روپے والا آئل فی لیٹر 512 روپے سے بڑھ کر 530 سے 540 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔