(ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم کی دیوالی کی تقریب میں نان ویج (گوشت) کھانوں اور شراب سے وہاں مقیم برٹش ہندو نالاں ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے دیوالی کے استقبالیہ پر اس وقت تنازع کھڑا ہوا جب کچھ برطانوی ہندوؤں نے مینو میں نان ویجیٹیرین اسنیکس اور الکحل کو رکھنے پر شکایت کی۔
بھارتی خبر ایجنسی کے مطابق کمیونٹی آرگنائزیشن برطانیہ نے ہندو تہواروں کے روحانی پہلو کے بارے میں برطانیہ میں کم فہمی پر شدید سوالات اُٹھائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی خاتون نےاپنا دودھ عطیہ کرنے کا عالمی ریکارڈ بنالیا
سوشل میڈیا کمیونٹی آرگنائزیشن برطانیہ نے لکھا کہ دیوالی صرف تہوار نہیں ہے بلکہ اس کا ایک گہرا مذہبی معنی بھی ہے۔
دیوالی کا مقدس تہوار پاکیزگی اور عقیدت پر زور دیتا ہے اور اس لیے روایتی طور پر سبزی خور کھانا اور الکحل سے سخت پرہیز شامل ہے.