بھارت نے ویزے جاری نہ کئے ، پاکستان ایشین سکریبل کے دفاع سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کی کھیل میں پھرسیاست، ویزے جاری نہ ہونے سے پاکستان ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے ٹائٹل کے دفاع سے محروم۔
ایشیا یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ بھارت کے شہر دہلی میں شروع ہوگئی، پاکستان نے اس چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنا تھا۔ پاکستان اسکریبل ٹیم کے بیشتر اور اہم کھلاڑیوں کو بھارت کا ویزا نہیں مل سکا جس کے باعث پاکستان ٹیم ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے ٹائٹل کے دفاع سے محروم ہوگئی۔بھارت نے ورلڈ یوتھ چیمپئن علی سلمان کو بھی ویزا جاری نہیں کیا، پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ 20 کھلاڑیوں میں سے صرف 6 کھلاڑیوں کو ویزے دیے گئے وہ بھی ایونٹ شروع ہونے سے ایک روز قبل ویزے دیئے گئے۔ پاکستان نے 2022 میں ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیتی تھی۔
پاکستان یوتھ اسکریبل کے ڈائریکٹر طارق پرویز نےبتایا کہ پاکستانی پلیئرز نے ایونٹ سے دو ماہ قبل ویزوں کیلئے درخواست دی، انڈین ہائی کمیشن نے جان بوجھ کر ویزے دینےمیں تاخیرکی، پاکستان نے 20 کھلاڑی اور 5 آفیشلزکے ویزے اپلائی کیے تھے، صرف 6 کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ایک روز قبل ویزے جاری کیے گئے۔