سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے،وزیراعظم شہباز شریف
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ریاض میں سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے، وزیر اعظم نے سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح اور ایڈوائزر رائل کورٹ محمد التویجری سے عرب-اسلامک سمٹ کی سائیڈ لائینز پر ملاقات کی، دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اقتصادی تعاون کے حوالے سے پیشرفت پر تبادلہء خیال کیا گیا۔
میاں محمد شہباز شریف کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔
وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ،سعودی ولی عہدہم منصب شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا،وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی وزیر سرمایہ کاری کے دورہء پاکستان میں تعاون کی 2.8 ارب ڈالر کی جن مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، ان میں سے 8 پر کام کا آغاز ہو چکا ہے، وزیراعظم نے عرب- اسلامک ممالک کے غیر معمولی سربراہی اجلاس کے انعقاد پر سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا، سعودی عرب میں پرتپاک میزبانی پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
زیرِاعظم کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پاکستان سے بڑی تعداد میں ہنر مند افرادی قوت کے لئے سعودی عرب میں روزگار کے مواقع پر تبادلہء خیال کیا گیا ہے، اس حوالے سے جلد ایک بڑی پیشرفت متوقع ہے، دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں وسیع تر تعاون عملی شکل اختیار کررہا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے، اکتوبر میں پاک-سعودی بزنس فورم میں پاکستانی اور سعودی کاروباری اداروں کے درمیان بات چیت نے نئی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی ہے اور پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو گہرا کیا ہے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے ذریعے ہونے والی پیش رفت پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، وزیراعظم نے سعودی عرب کے ویژن 2030 کے حوالے سے سعودی قیادت کی تعریف کی، سعودی عرب میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری حج سکیم کیلئے ادائیگی کیسے ہوگی؟ پالیسی کا اعلان