ڈالر مزید مہنگا، روپے کا دیگر کرنسیوں پر زور چل گیا

Nov 11, 2024 | 17:16:PM

(اشرف خان)معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات اور آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی منظوری کے باوجود روپے پر ڈالر کا دباؤ ختم نہ ہو سکا۔ 

اسٹیٹ بینک  کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 12 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277.74 روپے سے بڑھ کر  277.86 روپے پر بند ہوا ،اوپن مارکیٹ  کی بات کریں تو امریکی ڈالر 3 پیسے اضافے سے 278.77 روپے کا ہوگیا ،یورو 2.45 روپے سستا ہوکر 297.45 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 1.76 روپے سستاہوکر 358.94  روپے ،اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 2 پیسے کمی  سے 75.95 روپے  کا ہوگیا  ،سعودی ریال 2 پیسے کمی سے  74.12 روپے  پر آگیا۔

مزیدخبریں