شکست کے باوجود کملا ہیرس کے صدر بننے کا امکان، امریکی اعلیٰ عہدیدار کا انکشاف

Nov 11, 2024 | 17:22:PM

(24نیوز) امریکا کی نائب صدر کاملا ہیرس کے سابق ڈائریکٹر کمیونی کیشن جمال سِمنز (Jamal Simmons) کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں شکست کے باوجود  کاملا ہیرس  امریکا کی پہلی خاتون صدر بن سکتی ہیں۔

 امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس کے سابق ڈائریکٹر کمیونی کیشن جمال سِمنز (Jamal Simmons) کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے پاس تاریخ رقم کرنے کا سنہرا موقع ہے،وہ چاہیں تو کچھ ایسا کرسکتے ہیں کہ امریکا کی تاریخ میں اُن کا نام رہ جائے،ایک انٹرویو میں جمال سِمنز نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہلیری کلنٹن کو ہراکر پہلی بار صدر بنے تھے اور اب انہوں نے کملا ہیرس کو شکست دی ہے اور دوسری بار صدر کا منصب سنبھالیں گے،ایسے میں صدر بائیڈن2ماہ کے لیے صدر کے منصب سے دست بردار ہوکر ٹرمپ کی انا کو کسی حد تک ٹھیس پہنچاسکتے ہیں۔

 جمال سِمنز کا کہنا ہے کہ امریکی آئین کی رُو سے نئے صدر کے تقرر سے پہلے کے4ماہ کے دوران امریکی صدر دست بردار ہوکر نائب صدر کو یہ منصب سنبھالنے کا موقع دے سکتے ہیں،جو بائیڈن آئینی طور پر ایسا کرسکتے ہیں، اُن کے پاس ٹھوس جواز بھی موجود ہے،اُن کی صحت خراب ہے اور وہ کام کرنے میں غیر معمولی تھکن محسوس کر رہے ہیں۔ ایسے میں اگر وہ صدر کا منصب چھوڑتے ہیں تو اُن پر کوئی الزام بھی نہیں آئے گا اور امریکا میں تاریخ بھی رقم ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بائیڈن اور ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے

مزیدخبریں