آئینی بنچ تشکیل کے معاملے پر اجلاس،مقدمات کی درجہ بندی کی ہدایت 

Nov 11, 2024 | 17:30:PM
آئینی بنچ تشکیل کے معاملے پر اجلاس،مقدمات کی درجہ بندی کی ہدایت 
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)سپریم کورٹ میں سربراہ آئینی بینچ نے مقدمات کی درجہ بندی کی ہدایت کر دی۔

سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق آئینی بینچ کی تشکیل اور ورکنگ کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کے چیمبر میں اجلاس ہوا،اجلاس میں رجسٹر ار سلیم خان ،ایڈیشنل رجسٹر ار جوڈیشل نذرعباس شریک ہوئے ، اجلاس میں انسٹی ٹیوشن آفیسر نذیر احمد ،جوڈیشل اسسٹنٹ عبدالرحمان اور جوڈیشل اسسٹنٹ مبشر احمد نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں آئینی بینچ کی ورکنگ اور طریقہ کار پر غور کیا گیا۔اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کو زیرالتوا آئینی مقدمات بارے بریفنگ دی گئی۔

جسٹس امین الدین خان کو بتایا گیاکہ آرٹیکل 184کی ذیلی شق ایک ،آرٹیکل 184کی ذیلی شق تین اور آرٹیکل 186سمیت انسانی حقو ق کے کیسز بھی زیرالتواء ہیں ،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 26ویں ترمیم کے بعد آرٹیکل 191اے کے تحت مقدمات کی کلر کوڈنگ کی جائے گی ،مظہر علی خان سینئر ریسرچر آفیسر کو ٹاسک دیاگیا کہ وہ ایسے مقدمات کی سکروٹنی کریں جو آرٹیکل 199کے تحت ہیں ،مقدمات کو سماعت کیلئے مقرر کرنا بنچز کے بیٹھنے ،کورٹ روسٹر کے اجراء اور ہفتے میں سنے جانے والے مقدمات کیلئے 2سینئر ممبران سے مشاورت کے بعد فیصلہ ہوگا، آئندہ اجلاس بعد میں شیڈول کیاجائے گا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سربراہ آئینی بینچ نے مقدمات کی درجہ بندی کی ہدایت کر دی ،سربراہ آئینی بنچ دو سینئر ججز سے ملکرمقدمات مقرر کریں گے، تین رکنی ججز کمیٹی کم از کم پانچ ججز پر مشتمل بینچ تشکیل دے گی۔

چھ نومبر کا اجلاس  کمیٹی ممبر (جسٹس جمال خان مندوخیل) کی عدم دستیابی کے سبب ملتوی کیا گیا تھا،جسٹس امین الدین خان ،جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل تین رکنی کمیٹی آئینی بنچز تشکیل دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سونا سستا ہو گیا