(فاطمہ خان)بھارتی ہواوں کا رخ تبدیل ہونے سے لاہور میں سموگ کے ڈیرے ڈال دئیے ،باغوں کا شہر آلودہ فضا کی لپیٹ میں آگیا،دنیا بھر کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر آگیا۔
شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈکس(اے کیو آئی)483 ریکارڈ کیا گیا،دنیا بھر کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور کا پہلا نمبر ہے،شہر میں سموگ تدارک کاروائیاں بھی کام نہ آسکی۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق سی ای آر ایف آفس 742,سید مرارب علی روڈ ،ڈی ایچ اے 636,یو ایس کونسلٹ 541 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا،عسکری 517,غازی روڈ انٹر چینج 517,جوہر ٹاؤن 465 ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان 483 ائیر کولٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا،علاوہ ازیں،شہر میں 24 سے 48 گھنٹوں میں بارش کا امکان بھی نہیں۔
محکمہ ماحولیات شہری ماسک کا استعمال لازمی کریں،ہسپتالوں میں آنکھوں، ناک اور گلے کے مریض رپورٹ ہونے پر ماہرین نے شہر میں پھیپھڑوں، دمے اور سانس کی بیماریوں سے لوگوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے،شہری غیر ضروری گھروں سے مت نکلیں،عینک اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ تدارک کیس، عدالت پنجاب حکومت کی کارکردگی سے ناراض