سعودی ولی عہد کا اسرائیل سے فوری جارحیت ختم کرنے کا مطالبہ 

Nov 11, 2024 | 18:56:PM
سعودی ولی عہد کا اسرائیل سے فوری جارحیت ختم کرنے کا مطالبہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  نے  اسرائیل سے فلسطین اور لبنان پر فوری حملے بند کرنے کا مطالبہ  کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد    شہزادہ محمد بن سلمان نےعرب  اسلامک سمٹ سے خطاب میں اسرائیل کے فلسطین ،لبنان اور ایران پرحملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انروا کافلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں اہم کردار ہے، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری فلسطین اور لبنان میں جارحیت ختم کرے، لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں نے لبنان کی خودمختاری اور سالمیت کوخطرے میں ڈال دیا ہے،اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے خلاف اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں ۔

سعودی ولی عہد نے مزید کہا کہ انروا کا فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں اہم کردار ہے،انروا پر اسرائیل کی پابندیوں کی مذمت کرتےہیں ، عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے،اسرائیل نے غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیاہے۔