جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج

Nov 11, 2024 | 18:35:PM
جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی گئی،چیف کمشنر اسلام آباد نے جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کل انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کریں گے۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی اپیل میں سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے،انٹراکورٹ اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کے فیصلے پرحکم امتناعی کی بھی استدعا  کی گئی ہے،چیف کمشنر اسلام آباد کی انٹراکورٹ اپیل میں شیر افضل مروت و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کو آئین سے متصادم قرار دیدیا تھا ۔

 یہ بھی پڑھیں:شکست کے باوجود کاملا ہیرس کے صدر بننے کا امکان