(عیسیٰ ترین)بلوچستان کے علاقے کچھی میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ضلعی تعلیمی آفیسر (اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر) کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کچھی کے علاقے بھاگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (اے ڈی ای او) کو نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق مقتول کو جلال خان روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا،جاں بحق شخص کی شناخت اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھاگ محمد اکبر بلوچ کے نام سے ہوئی۔
مقتول نیشنل پارٹی کے سابق مقامی رہنما تھے، نیشنل پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول محمد اکبر بلوچ نیشنل پارٹی ضلع کچھی کے سابق جنرل سیکرٹری تھے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال بھاگ منتقل کردیا گیا، واقعے کی تحقیقات اور مزید کارروائی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ سعد رفیق کی ن لیگ چھوڑنےکی خبروں کی تردید