سابق بھارتی کرکٹ کوچ کا بیٹا آپریشن کرواکے لڑکی بن گیا

Nov 11, 2024 | 21:14:PM

(24 نیوز )بھارت کے سابق کرکٹر اور کوچ سنجے بنگر کا بیٹا آریان ہارمونز ریپلیسمنٹ آپریشن کرواکے لڑکی بن گیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر اور کوچ سنجے بنگر کا بیٹا آریان ہارمونز ریپلیسمنٹ آپریشن کرواکے لڑکی بن گیا ہے، اُس نے حال ہی میں اپنی نئی زندگی کی تصویریں انسٹا گرام پر اپ لوڈ کیں مگر بعد میں اُنہیں ڈیلیٹ کردیا، اُس نے ایک ریل بھی اپ لوڈ کی تھی، یہ بھی بعد میں ڈیلیٹ کردی گئی۔

آریان نے اپنی ٹرانسفارمیشن کے سفر کو بیان کیا تھا، 23 سالہ ہارمونز ریپلیسمنٹ آپریشن کروانے کے بعد انایا بن گیا ہے، تبدیلی کا یہ سفر دس ماہ پر محیط ہے،آریان (انایا) اب انگلینڈ میں صنعتوں کے مرکز مانچسٹر میں رہتا ہے، اس نے انسٹا گرام پر مہیندر سنگھ دھونی اور وِراٹ کوہلی کے ساتھ تصویریں بھی شیئر کی تھیں۔

 آریان (انایا) نے بتایا ہے کہ اُسے غیر معمولی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ میدان میں پریکٹس کے دوران بھی اُس کا تمسخر اڑایا جاتا تھا۔ لوگ اُس کے بارے میں ججمنٹ دیتے نہیں تھکتے تھے۔

انایا کا کہنا ہے کہ کھیلوں سے ہٹ کر بھی اُس کا سفر انتہائی دشوار رہا ہے، اُسے اپنے وجود کو نئے سِرے سے تلاش کرنا پڑا،اس عمل میں اُسے غیر معمولی چیلنجز کا سامنا رہا، لوگ مذاق اڑاتے تھے، طنز کرتے تھے، اس کے نتیجے میں اُسے اپنی زندگی کے حوالے سے مشکل فیصلے کرنا پڑے،انایا نے لوکل کلب کرکٹ میں اسلام جِم خانہ کی نمائندگی کی ہے، علاوہ ازیں اِس لیفٹ آرم بیٹر نے لیسٹر شائر کے ہِنکلے کرکٹ کلب کی بھی نمائندگی کی ہے۔

مزیدخبریں