پاک چین تعلقات کو کمزور کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی،چینی وزارت خارجہ

Nov 11, 2024 | 21:49:PM
 پاک چین تعلقات کو کمزور کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی،چینی وزارت خارجہ
کیپشن: چینی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات کو کمزور کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔

اپنے ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کا کہنا تھا کہ چین دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، چین اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون جاری رہے گا،تعلقات خراب کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین باہمی تعلقات کو سبوتاژ کرنے والی تمام سازشوں کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم اور صلاحیت رکھتے ہیں، دہشت گردی کا مقابلہ کرنا بین الاقوامی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ چین پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کی حمایت جاری رکھے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون مضبوطی سے آگے بڑھائے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچائے جائیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی