بالوں سے محروم افراد کیلئے اہم خبر،نئی طبی تحقیق میں حیران کن انکشافات

Oct 11, 2021 | 00:03:AM
بال،محروم،گنجا پن،خاص تحقیق
کیپشن: بالوں سے محروم افراد کیلئے خبر،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)طبی ماہرین میں یہ خیال پایا جاتا ہے کہ ٹشوز اور اعضا بشمول بالوں کو معمول پر رکھنے والے سٹیم سیلز عمر بڑھنے کے ساتھ بتدریج مرنے لگتے ہیں، جسے بڑھاپے کی جانب سفر کا ایک ناگزیر عمل بھی قرار دیا جاتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اب نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی تحقیق میں ایک حیران کن دریافت سامنے آئی یا کم از کم جانوروں میں عمر کے اضافے سے بالوں پر مرتب اثرات کو جانا گیا۔اس تحقیق کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ بالوں کو برقرار رکھنے والے سٹیم سیلز اس سٹرکچر سے فرار ہوجاتے ہیں جہاں وہ مقیم ہوتے ہیں۔اس تحقیق میں ایسے 2 جینز کو شناخت کیا گیا جو عمر بڑھنے کے ساتھ بالوں پر اثرات مرتب کرتے ہیں جس سے اسٹیم سیلز کو اپنی جگہ سے منتقل ہونے کی روک تھام سے بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے میں مدد مل سکے گی۔سٹیم سیلز چوہوں اور انسانوں میں بالوں کی نشوونما میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں۔

محققین کو دورا ن تحقیق یہ حیران کن انکشاف ہوا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ جب چوہے کے بال سفید اور گرنے لگے تو سٹیم سیلز اپنی مخصوص جگہوں سے فرار ہونے لگے۔ان خلیات نے اپنی ساخت تبدیل کرکے ان غدود سے فرار کو ممکن بنایا اور باہر نکل کر اپنی معمول کی ساخت پر آئے اور کہیں اور چلے گئے۔محققین کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے خود یہ مشاہدہ نہیں کیا ہوتا تو کبھی بھی اس پر یقین نہیں کرتے، اس عمل نے تو ہمارے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا تھا۔

اس دریافت کے بعد محققین نے 2 جینز کو دریافت کیا جو بالوں کے غدود کے معمر خلیات میں کم متحرک ہوجاتے ہیں۔سٹیم سیلز کو اپنی جگہ مقید رکھنے کے لیے ان کا کردار گھٹنے لگتا ہے۔اب یہ محققین معمر چوہوں میں بالوں کے اسٹیم سیلز کو تحفظ دینے کے طریقوں پر کام کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں افریقی ملک مالاوی کا کپتان منتخب