(24 نیوز) سندھ کے شہر شکارپور میں موبائل فون نہ دلانے پر لڑکے نے خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق شکارپور کے گاؤں میرل کلہوڑو میں موبائل فون نہ دلانے پر 15 سالہ لڑکے نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ متوفی کئی روز سے والد سے موبائل فون دلوانے کی فرمائش کررہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 15 سال کے عرفان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔لڑکے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بالوں سے محروم افراد کیلئے اہم خبر،نئی طبی تحقیق میں حیران کن انکشافات