مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری۔۔ مزید 2 نوجوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ کارروائیاں جاری، مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ قابض فورسز نے ایک نوجوان کو ضلع اننت ناگ اسلام آباد اور دوسرے کو ضلع بانڈٰ ی پورہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا،قابض فوج نے مجاہدین سے ہمدردی کے الزام میں 900 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ مودی سرکار کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں نے بھر پور احتجاج بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ آج ہو گی