68 سالہ شخص34 سالہ خاتون کے پیار میں پاگل۔۔پھر ایسا ہوا کہ یقین کرنا مشکل

Oct 11, 2021 | 11:51:AM
  انگلیڈ ،بیکنگھم،عدالت،پیار میں پاگل،سزا
کیپشن:  کروڑ پتی شخص کو خاتون نے پیار کے جال میں پھنسا کرکروڑوں کا چونا لگا دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اکثر ایسا دیکھا گیا ہے کہ تنہا لوگ پیار کی تلاش میں بھٹکتے رہتے ہیں ۔ انہیں پیار اور اپناپن کی تلاش ہوتی ہے ، تاکہ ان کی تنہائی دور ہوسکے ۔ مگر کئی مرتبہ تنہائی دور کرنے کیلئے لوگ غلط راستے پر  نکل پڑھتے ہیں ، جس کا برا نتیجہ انہیں بھگتنا پڑتا ہے ۔ حال ہی میں انگلینڈ کے ایک کروڑ پتی شخص کے ساتھ ایسا ہی ہوا ۔ جنہوں نے تنہائی دور کرنے کیلئے ایک اسکارٹ سے پیار کرلیا ، مگر اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ خاتون نے شخص کو کروڑوں کا چونا لگا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  انگلینڈ کے بیکنگھم شائر میں رہنے والے 68 سال کے ریٹائرڈ کروڑپتی ہینری سلیس کو 34 سال کی لوئی کیپلین نے اپنے پیار کے جال میں پھنسا  کر کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا، نومبر 2017 میں دونوں کی ایک آن لائن ڈیٹنگ سائٹ پر ملاقات ہوئی تھی ، پہلی ملاقات میں ہی دونوں کے درمیان کافی گہرے تعلقات ہوگئے اور ہینری کو لوئی سے پیار ہوگیا ۔ لوئی نے اس بات کا فائدہ اٹھایا اور ہینری سے کہا کہ وہ اگر کچھ سال بڑی ہوتی یا ہینری چھوٹے ہوتے تو وہ ان سے شادی کرلیتی ۔ ہینری پوری طرح لوئی کے پیار میں گرفتار ہوچکے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:اکیلا رہنا اب مشکل ۔۔شوہر نے سابق اہلیہ کو گلے لگا کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا
 ہینری کے جذبات کو سمجھنے کے بعد لوئی نے ہینری کو دھوکہ دینا شروع کردیا ۔ اس نے ہینری سے کہا کہ وہ اپنا کاروار دبئی اور ڈبلن میں شروع کرنا چاہتی ہے  جس کیلئے اس کو پیسوں کی ضرورت ہے ۔ ہینری کو یہ سودہ کافی مہنگا لگا تو جیسے تیسے کرکے انہیں لوئی نے ون پوائنٹ ٹو کروڑ روپے میں منا لیا ۔ اس درمیان لوئی  نے پیسے  بٹورکر 10 کروڑ روپے کا ایک گھر خرید لیا اور تین کروڑ روپے اس کی تزئین کاری میں لگوا دیئے ۔ یہی نہیں ہینری نے اس درمیان لوئی کو تقریبا دس کروڑ روپے کے تحفے بھی دے دیئے ۔جب ہینری کو احساس ہوا کہ لوئی انہیں ٹھگ رہی ہے تو انہوں نے لوئی کو کورٹ میں گھسیٹ لیا ۔

یہ بھی پڑھیں:امی سوئی ہوئی ہیں۔۔کمسن بیٹیاں کئی دن تک ماں کی موت سے بے خبر۔۔
 ہینری نے کل 25 کروڑ روپے سے زیادہ پیسے لوئی کو انویسٹمنٹ اور تحائف کے نام پر دیئے تھے  مگر لوئی نے ان سبھی پیسوں کا استعمال اپنی پراپرٹی بڑھانے میں کردیا ۔ لوئی نے ہینری سے کہا کہ وہ ایک کاروبار کررہی ہے اور اپنے ملازمین کو پیسے دینے کیلئے رقم لے رہی ہے  مگر لوئی نے وہ سارے پیسے اپنے اوپر خرچ کردیئے ۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے  پرخاتون کو 5 سال کی سزا سنادی۔

یہ بھی پڑھیں: کام کیوں نہیں کرتی۔۔ 15 سالہ لڑکی پر زنجیروں میں جکڑ کر تشدد