پیپلزپارٹی، ن لیگ کے اکائونٹس کی دستاویزات تک رسائی کی درخواست منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے فرخ حبیب کی درخواست پر مختصر فیصلہ سنا دیا، پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے اکاؤنٹس کی دستاویزات تک رسائی کی درخواست منظور ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے الزام لگایا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کے لئے استعمال ہوئے، اب مریم اور بلاول کو پتہ چلے گا کہ ان کی پارٹی کے کتنے جعلی اکاؤنٹ ہیں جو وہ چُھپا رہے تھے، انہوں نے الیکشن کمیشن سے کیس کا جلد فیصلہ کرنے کی درخواست بھی کی ۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرا نے خودکشی کی دھمکی دیدی۔۔کیا وجہ بنی جان کر آپ دنگ رہ جائینگے
وزیر مملکت نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو درخواست کی تھی کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور فنانشل ایکسپرٹ کو ن لیگ، پیپلز پارٹی کے اکاؤنٹ تک رسائی دی جائے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی اس گڑھے میں گر گئے جو انہوں نے پی ٹی آئی کے لئے کھودے تھے۔
فرخ حبیب نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کے لئے استعمال ہوئے ،یہ اپنے مقاصد کے لئے کہاں کہاں سے پیسے لیتے رہے ہیں، قانون کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کن شہروں میں بارش ہو گی۔۔محکمہ موسمیات نے بتا دیا