میٹرک۔ انٹرمیڈیٹ نتائج کے منتظر طلبا کے لئے  اہم خبر

Oct 11, 2021 | 13:26:PM

 (24 نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے پرموشن پالیسی منظور نہ ہونے کے باعث نتائج التواء کا شکار، 18 لاکھ سے زائد طلباانتظار کی سولی پر لٹک گئے۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان نہ ہونے کے باعث کالجز اور یونیورسٹیز  میں داخلے التوا کا شکار ہیں، طالبعلم ایک ماہ سے پنجاب حکومت کے فیصلے کے منتظر ہیں۔

دوسری جانب بورڈزچیئرمینز کمیٹی نےنتائج کا اعلان پرموشن پالیسی کی منظوری سےمشروط کررکھاہے جبکہ پنجاب حکومت تعلیمی بورڈز کیلئے پرموشن پالیسی کی منظوری نہ دےسکی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ن لیگی کے رہنما پرویزملک انتقال کرگئے

مزیدخبریں