عدالت نے وینا ملک کیخلاف کیس کا فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ہائی کورٹ نے وینا ملک کے خلاف سابق شوہر اسد خٹک کی درخواست دفتر خارجہ کو ہدایت کے ساتھ نمٹا دی۔
تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے احکامات جاری کئے کہ متعلقہ وزارت فریقین کو سن کر درخواست کا فیصلہ کرے۔
دوران سماعت ڈی جی وزارت خارجہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے اسد خٹک کی درخواست کو حقائق کے منافی قرار دے دیا تھا۔
اسد خٹک نے درخواست میں کہ اتھا کہ دبئی عدالت کے حکم کے باوجود وینا ملک نے بچوں کو پاکستان منتقل کیا، وینا ملک نے وزارت خارجہ کے حکام کی ملی بھگت سے بچوں کو پاکستان منتقل کیا، میرے بچے امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔
عدالت نے اسد خٹک کی درخواست ہدایت کے ساتھ نمٹا دی۔
یہ بھی پڑھیں:بات تھپڑ تک جا پہنچی ۔۔عامر لیاقت نے فواد چودھری کو خبردار کردیا