اہم خبر۔۔مقبوضہ کشمیر کے تیز ترین بالر کو شاہین آفریدی کے ڈر سے بھارتی ٹیم میں جگہ مل گئی 

Oct 11, 2021 | 15:31:PM

(ویب ڈیسک)انڈین پریمیئرلیگ 2021 میں تیز رفتار باؤلنگ سے بھارت کےکرکٹ پنڈتوں کو متاثر کرنیوالے  مقبوضہ کشمیر  سے تعلق رکھنے والے نوجوان بالر عمران ملک کو ٹی20 عالمی کپ کے لئے  بھارتی ٹیم کے نیٹ بالر کے طور پر متحدہ عرب امارات میں رہنے کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ مشہور ویب سائٹ کرک انفو  کوایسی معلومات ملی ہیں۔ عمران ملک نے آئی پی ایل سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر کے لئے صرف ایک لسٹ اے میچ اور ایک ٹی 20 کھیلا تھا اور اس سیزن کے شروع میں انہیں سن رائزرز حیدرآباد میں نیٹ گیندباز کے طورپر منتخب کیا گیا تھا۔ جب بھارتی بالر ٹی نٹراجن کو کورونا  کی وجہ سے باہرہوناپڑا تو عمران ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور وہ اپنے پہلے ہی میچ میں انتہائی متاثرکن رہے، کیونکہ انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے باؤلنگ کی اوروہ اس آئی پی ایل سیزن میں سب سے تیز گیند ڈالنے والے  گیندباز بنے۔آئی پی ایل کے دوسرے میچ میں رائل چیلنجزز بنگلور   کے خلاف عمران ملک نے تقریبا 153 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی ، جو آئی پی ایل 2021 کی سب سے تیز گیند تھی۔ اس نے ورات کوہلی کو بہت متاثر کیا اور میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ عمران کی دیکھ بھال کی جانی چاہئے۔کوہلی نے میچ کے بعد ایوارڈز کی تقریب میں کہا کہ ایک نوجوان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتے ہوئے دیکھ کر اچھا لگا۔21 سالہ عمران نے ممبئی انڈینز کے خلاف  ایشان کشن کو اس وقت آؤٹ کیا  جب وہ 84 پرکھیل رہے تھے۔ اس کے علاوہ 40 گیند میں 82 رن بنانے والے سوریہ کمار یادو کو بھی ان کی ایک گیند ہیلمٹ پر لگی تھی۔
 بھارتی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لئےبھارت  کی تیاریوں میں عمران کی رفتار ایک اہم عنصر ہوسکتی ہے، جس میں ٹیم کو اپنے گروپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے تیزگیندبازوں کا سامنا کرنا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اورلوکی فرگوسن کی شکل میں دونوں ٹیموں کے پاس تیزگیندباز ہیں۔  یاد رہےکہ بھارت  کو ٹی 20 ورلڈ کپ  کی شروعات 24 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

مزیدخبریں