گیس کا بحران۔۔حکومت کا سردیوں میں 15گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی حکومت نے موسم سرما میں گیس کی 15 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کر لیا، صارفین کو 24گھنٹے کے دوران صرف 9گھنٹے گیس دستیاب ہو گی۔
ذرائع نے بتایا کہ گیس دن میں تین بار تین تین گھنٹوں میں دستیاب ہوگی۔ شیڈول کے مطابق ناشتہ ، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں پریشر کیساتھ گیس دی جائیگی جبکہ دیگر اوقات کار میں شہر بھر میں گیس پریشر ڈاﺅن کر دیا جائیگا۔
واضح رہے کہ قدرتی گیس کم ہونے کی وجہ سے گیس فراہمی کے لئے ایل این جی کا سہارا لیا جاتا ہے اور مہنگی داموں درآمد ہونیوالی گیس کو سسٹم میں شامل کرنے صارفین کو دی جاتی ہے تاکہ گھریلو صارفین کو پریشر کیساتھ گیس دی جا سکے ۔سردیوں میں سسٹم میں شامل ہونیوالی ایل این جی کی اضافی قیمت صارفین سے وصول نہیں کی جاتی تاہم رواں سال حکومت نے صارفین سے بلز نہ لینے کیساتھ ساتھ کم ایل این جی سسٹم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔مجھے برباد کیا ہے میں تجھے بھی برباد کردوں گا۔۔ریمبو کی عائشہ سے ٹیلی فو نک گفتگو وائرل