جشن عید میلادالنبیؐ۔۔ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی 

Oct 11, 2021 | 20:09:PM
جشن عید۔ میلاد۔ڈبل سواری۔کراچی۔پابندی
کیپشن: موٹر سائیکل سوار۔فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بارہ ربیع الاول پر کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 19 اکتوبر(بارہ ربیع الاول )کو ایک روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی رہے گی۔
خواتین، بارہ سال سے کم عمر بچے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور صحافی ڈبل سواری سے مثتثنا ہونگے۔ واضح رہے کہ پابندی رینجرز کی درخواست پر عائد کی گئی ہے۔پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
معتمد ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے 5 شہروں کو 11 اور 12 ربیع الاول کوحساس ترین قراردیا گیا ہے۔گیارہ اور بارہ ربیع الاول کو کراچی کے علاوہ حیدر آباد، سکھر، خیر پور اور جامشورو میں حالات کا جائزہ لینے کے بعد موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر دفعہ144کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔عائزہ خان نے نئی لک سے اپنے مداحوں کو بڑا جھٹکا دیدیا