(ویب ڈیسک)احمدعلی بٹ کا شمار پاکستان کے بہترین ہیرو اور کامیڈین میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنی دھواں دار کامیڈی سے لوگوں کی دلوں میں جگہ بنائی ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ اداکاری اور کامیڈی احمد علی بٹ کے خون میں رچی بسی ہے، شاید آپ میں بہت سے لوگوں کو اس بات کا علم نہیں کہ پاکستانی اداکارہ اور سنگر ظل ہما کے صاحبزادے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مجھے برباد کیا ہے میں تجھے بھی برباد کردوں گا۔۔ریمبو کی عائشہ سے ٹیلی فو نک گفتگو وائرل
احمد علی بٹ 45 برس کے ہو چکے ہیں، انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ کورونا وبا کے دوران انہوں نے اپنے وزن میں زبردست کمی ہے اور اس کیلئے انہوں نے اپنی اہلیہ کے نسخہ کو استعمال کیااسی وجہ سے وہ سلم اور فٹ دکھائی دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ریکھا نے ونود مہرہ سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں کیا؟بھارتی صحافی کی کتاب میں نئے انکشافات
احمد علی بٹ نے 2013 میں فاطمہ خان سے شادی کی تھی،اب ان کا ایک بیٹا بھی ہے، احمد علی بٹ کی کامیاب فلموں میں ”پنجاب نہیں جاﺅں گی“جس میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا،اس کے علاوہ انہوں نے ریکارڈ توڑنے والی بہت سے فلموں میں بھی کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں:شاید آپ اس طرح کے خوش قسمت نہ ہوں: صنم بلوچ نے خطرناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو شیئر کردی
لکس سٹائل ایوارڈ تقریب میں احمد علی بٹ نے اپنی اہلیہ کیساتھ شرکت کی، جس میں ان کی اہلیہ نے سرخ رنگ کا خوبصورت لباس پہنا ہوا تھا اور سر پر سکارف بھی تھا۔جس پر لوگوں نے ان کی خوب تعریف کی، تصاویر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے یہ کہنا شروع کردیا کہ غیر مناسب لباس پہننے والی اداکاراﺅں جیسا کہ ماہرہ خان، عائشہ عمراور صبور علی کو فاطمہ خان سے سیکھنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:عائزہ خان نے نئی لک سے اپنے مداحوں کو بڑا جھٹکا دیدیا