بابو سر ٹاپ اور آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر پہلی برفباری۔۔راستے بند۔ سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

Oct 11, 2021 | 20:42:PM

 (24نیوز) وادی نیلم اور وادی کاغان میں بارش کے بعد پہاڑوں پر موسمِ سرما کی پہلی برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا ،13ہزار700فٹ بلندی پر واقع بابو سرٹاپ پر سال کی پہلی برفباری ہوگئی،اس برفباری کے بعد لوگ خوشگوار موڈ میں موسم سے لطف انداز ہوتے رہے، برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن بڑھ گئی جس کے باعث آمدورفت مکمل طور پر بند ہوگئی۔پھسلن کے پیش نظر چلاس انتظامیہ نے ٹریفک عارضی طور پر روک دی ہے، بابوسرٹاپ پر موجود سیاحوں کوچلاس انتظامیہ نے سفرکرنے سے روک دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق چلاس انتظامیہ نے یہ فیصلہ حفاظتی اقدام کے طور پر کیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق بابو سرٹاپ پر صبح تک ٹریفک بحال کر دی جائے گی ۔محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں، پنجاب کے شمالی حصوں سمیت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی برسات اور بعض مقامات پر ژالہ باری ہوسکتی ہے۔
 ادھر آزاد کشمیر کے ضلع نیلم کے مختلف علاقوں میں اتوار کی صبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاحتی مقامات رتی گلی اڑنگ کیل میں برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ گریس شونٹھر سرگن جاگراں وادیوں میں بھی موسم سرما کی پہلی برف باری ہو رہی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں درجہ حرارت گرنے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لوگوں نے گرم کپڑوں کا ستعمال شروع کر دیا ہے۔موسلا دھار بارش کی وجہ سے ندی نالے پانی سے بھر گئے ہیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیاحوں کو بارش اور برف باری کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برف باری کا سلسلہ پیر کی رات تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔ابھیشک بچن کا والد کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے منفرد انداز، ویڈیو شیئر کردی

مزیدخبریں