زیادتی کے بعد قتل ہونے والی14سالہ گھریلو ملازمہ کی میڈیکل رپو رٹ جاری، سنسنی خیز انکشافات

Oct 11, 2021 | 21:01:PM

(مانیٹر نگ ڈیسک)ہنجروال میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی گھریلو ملازمہ کی میڈیکل رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سامنےآگئے۔

تفصیلات کے مطابق رپو رٹ  میں بھی زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق ایک ملزم قاسم گرفتار ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

یا د رہے کہ  چار روز پہلے تھانہ ہنجروال کی حدود میں واقعہ مرغزار کالونی میں گھریلو ملازمہ کو گلا دبا کر قتل کردیا گیا تھا۔ مقتولہ کے جسم تشدد کے نشانات بھی پائے گئے تھے۔14 سالہ کرن مرغزار کالونی میں قاسم نامی شخص کے گھر پر کام کرتی تھی۔قاسم نے کرن کے اہلخانہ کو اطلاع دی تھی کہ اس نے خودکشی کر لی ہے ۔کرن کے اہل خانہ قصور کے علاقہ پتوکی کے رہائشی ہیں۔واقعہ کا مقدمہ بچی کی والدہ کے بیان پر گھر کی مالکن سمیت چار افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مجھے برباد کیا ہے میں تجھے بھی برباد کردوں گا۔۔ریمبو کی عائشہ سے ٹیلی فو نک گفتگو وائرل

مزیدخبریں