وزیراعلیٰ بلوچستان کےخلاف تحریک عدم اعتماد جمع۔گورنروزیر اعظم سے مشاورت کیلئے اسلاآباد پہنچ گئے

Oct 11, 2021 | 22:09:PM

 (24نیوز)بلوچستان میں حکومتی جماعت کے ناراض ارکان نے سیکرٹری صوبائی اسمبلی کو وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔ ، تحریک عدم اعتماد جمع کرانے والوں میں ظہور بلیدی، سردار عبدالرحمن کھیتران، نصیب اللہ مری اور دیگر شامل تھے۔
 تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد دیگر ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی کے اکثریتی ارکان نے جام کمال خان کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، تحریک عدم اعتماد پر 14 ارکان اسمبلی کے دستخط ہیں،اسپیکر بلوچستان جلد اسمبلی اجلاس بلائیں اور تحریک عدم اعتماد ووٹنگ کیلئے ایوان میں پیش کریں۔ہمارا مشورہ ہے کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خفت سے بچنے کیلئے خود ہی استعفا دے دیں۔
 تحریک عدم اعتماد پیش ہو نے کے بعد بلوچستان کی سیاست میں گرمی آگئی ہے۔گورنرظہورآغا بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بلائے بغیر خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچ گئے ، ان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان اہم شخصیات سے مشاورت کرکے اجلاس بلانے کا فیصلہ کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں۔معروف پا پ گلو کارہ میڈونا کیو ں خودکشی کرنا چا ہتی تھیں۔۔بھید کھو ل دیا

مزیدخبریں