پاکستان میں انٹرنیٹ سپیڈ اچانک کم ہو گئی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان میں انٹرنیٹ سپیڈ اچانک کم ہو گئی،انٹرنیٹ کی رفتار میں اچانک آنے والی کمی کی بنیادی وجہ 25 ہزارکلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی کا آنا ہے۔
ٹیلی کام کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ 40 ٹیرا بائیٹ کا اہم ترین کیبل فجیرا کے قریب خراب ہوگیا جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سپیڈ سست ہو گئی ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک کی دیگر کم گنجائش والے کیبلز پر منتقلی کی جارہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 ٹیرابائیٹ کیبل کی مرمت میں کئی دن بھی لگ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہدایت کارسبھاش گھائی کو تھپڑکیوں مارا؟سلمان خان نے وجہ بتا دی